فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے کہاہے کہ حکمرانوں نے مہنگائی سے عوام کاجینا دو بھر کردیا ہے، بد قسمتی سے ملک میںحکومت ہو یا اپوزیشن ان سب کو ذاتی مفادات اور انا کے علاوہ کچھ بھی نظر نہیںآ رہا،حکمران عوام کوریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کریں اورمہنگائی کاجن قا بو کریں۔انہوں کہاکہ مرکزی وصوبائی حکمرانوں نے ازحد مہنگائی کرکے عوام کا جینا محال کررکھا ہے
