فیصل آباد(پ ر)سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے آئی ایم ا یف کے دبائو پر ایکسپورٹ سیکٹر کو ر عا یتی قیمت پر ملنے والی بجلی اب دیگر سیکٹر کے ریٹ پر دینے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی بجلی’گیس اور پٹرولیم مصنوعات دیگر ممالک کی نسبت مہنگے ہیں’ مہنگی ‘ بجلی ‘ پید ا و ا ر ی ‘ لا گت میں اضافہ اور دیگر عوامل کے باعث ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری ز بوں حالیکا شکار اور زوال پذیر ہے جس کے باعث نہ صرف محنت کش بیروزگار ہو رہے ہیں بلکہ حکومتی ریونیو میں بھی مسلسل کمی ہو رہی ہے ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے رعایتی قیمت پر ملنے والی بجلی کو دوسرے سیکٹر کے نرخوں پر فراہمی سے ٹیکسٹائل سیکٹر پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے اور ملکی انڈسٹری بند ہو جانے سے بیروزگاری کا سیلاب امڈ آئیگا
