سرگودھا (بیوروچیف) حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف مل رہی ہے عوام کی خوشیاں چھین لی گئی ہیں حکومتی ارکان نے اپنی جیبیں بھرنے پر فوکس کیا ہوا ہے انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اس نے عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تجربہ کاروں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ۔
26