4

حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ میاں نواز شریف نے عوام کو مشکلات سے نکالنے کا جو وعدہ کیااس پر 100فیصدعمل ہوا ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نہ صرف عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے بلکہ مختلف پراجیکٹس میں ہرطبقہ کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی عملی اقدامات کیے گئے ہیں کسی وعدے پریوٹرن نہیں لیا-ان کاکہناتھاکہ اج عوام کو مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کے کردارکاموازنہ کرنا چاہئے – منتخب نہ ہونے کے باوجود ہم اپنے حلقہ میں بنیادی ضروریات کی فراہمی اورڈیرے پرآ نے والے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں