33

حکومتی پالیسیوں نے پاکستان کو درآمدی ملک بنا دیا ہے ، ڈاکٹرخرم طارق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹیکسٹائل حکومت پاکستان کو سبسڈی دینے والا سب سے بڑا سیکٹر ہے جبکہ عام تاثر یہ ہے کہ حکومت اس شعبہ کو مراعات دے رہی ہے۔یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں 39ویں مڈ کیئریر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی جو قیمت بنتی ہے صنعتی شعبہ وہ قیمت ادا کرنے کو تیار ہے لیکن لائف لائن کنزیومرز کو 2ٹریلین کے لگ بھگ سبسڈی اس شعبہ سے لے کر دی جا رہی ہے۔ اس طرح ایک ٹریلین بجلی کی زائد وصولیوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کمزور طبقوں کو مراعات دے مگر یہ ہم سے لے کر کیوں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیپسٹی کنٹریکٹ کے ذریعے بھی استعمال نہ ہونے والی بجلی کی قیمت ہم سے وصول کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور غلط معاہدوں اور خراب گورننس کو برآمد کنندگان کس طرح فروخت کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خراب گورننس کی وجہ سے آدھی رقم سرکلر ڈیٹ میں چلی جاتی ہے جبکہ باقی نصف صنعتوں سے وصول کی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں