17

حکومت اور اپوزیشن حالات کی نزاکت کو سمجھیں

فیصل آباد (پ ر) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ٹریڈرز ونگ فیصل آبادونامزدامیدوارایم پی اے پی پی 111ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے حالات کی نزاکت کو نہ سمجھا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کر ے گی ، صرف میڈیا میں بیان بازی کے لئے ایک دوسرے کو مذاکرات کی پیشکش کر نے کی بجائے عملی پیشرفت کرتے ہوئے ایک میز پر بیٹھا جائے ،جماعت اسلامی کی قیادت موجودہ سنگین حالات میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں یہ بیانات دے رہے ہیں کہ ملک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے اور دوسری جانب سیاسی تلخی کو کشیدگی میں تبدیل کر کے آگ پر تیل چھڑکنے کا کردار بھی نبھایا جارہا ہے ۔ اپیل ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے سنجیدہ لوگ خاموش ہو کر بیٹھنے کی بجائے آگے بڑھیں اور مذاکرات کی میز سجانے کیلئے اپنا مثبت کر دار ادا کریں ۔ موجودہ حالات میں جماعت اسلامی کی قیادت بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں