11

حکومت اور اپوزیشن ملکی خوشحالی کیلئے کام کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیاستد ا نوں کی آ پس کی لڑائیوں کے باعث غریب دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے ، مہنگائی نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں ، جرائم کا گراف بڑھ رہا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کو چاہیے کہ وہ مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں حکومت کو چاہیے کہ مستقل بنیادوں معیشت کی بہتر ی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے ، بند ہوئی ٹیکسٹائل ملوں کو فوری طور پر چالو کیا جائے اور ٹیکس کا نظام آ سان بنا کر بجلی گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں