69

حکومت بجلی وگیس کے بلوں میں نظرثانی کر کے عوام کو ریلیف دے

فیصل آباد( پ ر) انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹس امین پور بازار کے صدر وFCCI کے سابق ممبر ایگزیکٹو رانا اکرام اللہ نے گیس اور بجلی کی شدید بندش اور قیمتوں میںاورظالمان اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف گیس ناپید ہو چکی ہے گیس نہ ملنے کی وجہ سے غریب آدمی ایک وقت کا کھانا پکانے سے بھی محروم ہو چکا ہے چھوٹے چھوٹے گھروں کو نو اور دس ہزار روپے کے بل بھیج کرانہیں خود کشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے دوسری طرف مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل ترین بنا دیا ہے آٹا ، چینی گھی،دالیں، پیاز،سبزیاں ،گوشت، انڈے سمیت دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوںمیں بے تحاشہ ا ضا فہ کی وجہ سے عام آدمی کی پہنچ سے دورہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں