اسلام آباد(بیوروچیف) وزارت خزانہ کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کا جائزہ لیا جائے تو حکومت تیل اور گیس کی مد میں اپنے طے کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔حکومت نے تیل اور گیس کی مد میں 539 ارب 50 کروڑ روپے کے ٹیکس اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم جولائی تا دسمبرکے عرصے میں حکومت صرف 280 ارب 25 کروڑ روپے اکٹھے کرنے میں کامیاب رہی، اسی طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی ٹیکس کی مد میں 177 ارب 80 کروڑ 50 لاکھ ر و پے اکٹھے کیے گئے ہیں جو کہ حکومت کے طے کردہ ہدف سے 249 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ رو پے کم ہیں۔حکومت کی جانب سے رواں مالی سا ل کے دوران پٹرولیم لیوی ٹیکس کی مد میں 855 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جسے حاصل کرنے کیلئے حکومت کو ہر ماہ پٹرولیم لیوی کی مد میں71ارب 25کروڑ روپے اکٹھے کرنا تھے۔
24