فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پوری طرح کوشاں ہے د ہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کاوشوں اور جوانوں کی شہادتوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اپنے ایک بیان میں نے بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کے نتیجہ میں 7 شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے باعث ملکی معیشت کو نقصان پہنچا تاجر برادری نوشکی میں خود کش حملہ اور کرک میں گیس تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتی ہے حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے بزدلانہ کارروائیا ں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
