اسلام آباد(عظیم صدیقی)حکومت سازی سے پہلے اعتماد سازی، مسلم لیگ(ن)نے فیصلہ سازوں کو معاشی بحالی سمیت دیگر امور پر اعتماد میں لے لیا، راولپنڈی میں میاں نواز شریف کی شہباز شریف سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ” اہم شخصیت” سے اہم ملاقات ، مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کا معاشی ٹریک درست کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کوششیں جاری ہیں اور اس کیلئے مختلف تجاویز پرتبادلہ خیال کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف ہفتہ ، اتوار کی درمیابی شب خصوصی طیارے سے راولپنڈی آئے اورانہوںنے ایک اہم شخصیت سے پہلی ملاقات کی انہیں معاشی پلان سے آگاہ کیا ، مسلم لیگ کے قائدین نے ”گائیڈ لائن ” بھی حاصل کی اور اب الیکشن اور حکومت سازی سے پہلے خزانہ خارجہ پلاننگ زراعت کی وزارتوں کیلئے متوقع وزراء اور ٹاسک فورسز اپنا ہنگامی پلاننگ ورک پیپرز تیار کریں گی تاکہ حکومت بننے کیساتھ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے ملک مضبوط بنیادوں پرکھڑا ہو ۔
