سرگودھا (بیورو چیف) حکومت سمگلنگ کے ناسور پر قابو پانے کیلئے انتہائی سخت اقدامات ا ٹھائے کیونکہ اس کی وجہ سے قومی خزانے پر مجموعی طور پر اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صد ر میاں محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ سمگلنگ ہماری معاشی نشوونما کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے افغانستان’ ا یر ا ن’ چین اور بھارت سے سمگل شدہ اشیاء ایک سیلا ب کی طرح آرہی ہیں چونکہ ان پر کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا لہذا سستی ہونے کی وجہ سے صارفین ا نہیں مقامی اشیاء پر ترجیح دیتے ہیں میا ں محمد عمران نے کہا کہ ملک بھر کی مارکیٹیں سمگل شدہ اشیاء سے بھری پڑی ہیں جسکی وجہ سے مقامی صنعتیں اپنی بقا ء کی جنگ لڑ رہی ہیں میاں محمد عمران نے کہا کہ حکو مت کو چاہیئے ہے کہ وہ سمگلنگ کے ناسور کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے۔
31