46

حکومت صوبہ کے عوام کو بہترین علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی چاہتی ہے

کمالیہ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل پنجاب زبیر احمد خان کی ہدایت پر محمد رشید دھول ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا سرپرائز وزٹ کیا ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر حبیب بھی وزٹ کے دوران موجود ہیں مریضوں کیلے علاج معالجے کی سہولیات اور ٹی ایچ کیو انتظامیہ کے رویے کے متعلق مریضوں سے گفتگو کی اور انکی شکایات سنیں مریضوں نے علاج معالجے کی سہولیات سے آگاہ کیا ایڈیشنل ایم۔ایس۔ ڈاکٹر حبیب سے میٹنگ کی مریضوں کی سہولیات کیلے ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی جیسے مسائل اور تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال انتظامیہ کے رویے سے متعلق بھی گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں