16

حکومت عمران خان کی مقبولیت سے گھبرائی ہوئی ہے

فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 113کے کوآرڈینیٹر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ کارکنوں نے عملی طور یہ ثابت کردیا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے کارکنوں نے ریاستی جبر اور ریاستی مشینری کا ہمارے کارکنو ں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اسی دوران ہزاروں آنسو گیس کے شیل اور سیدھی گولیاں تک برداشت کیں مگر کارکنوں نے اپنے لیڈر کی حفاظت اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر یقینی بنائی اسی جوش و جذبے کی وجہ سے ہی تو پی ڈی ایم کے جعلی حکمران الیکشن کروانے سے بھاگ رہے ہیں مگر ان کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے گھبرا ئی ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں