21

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 ڈاکٹر طارق سلیمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ مہنگائی میں اضافے کے باعث متوسط اور مزدور طبقہ افراد پہلیہی دو وقت کی روٹی بمشکل سے پوری کر رہے تھے مگر اب اس مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں۔ یہ واحد اسلامی ملک ہے جہاں رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش پر رعایت دینے کی بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں