58

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی

سرگودھا (بیوروچیف) حکومت نے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو ریلیف محسوس ہو اداروں میں کرپشن انتہاء کو پہنچ چکی ہے افسران اور ان کے حواری دھڑلے سے کرپشن وصول کررہے ہیں یہ سب حکومت کی مہربانی ہے کہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں ہے جہاں پر عوام کو تکلیف نہ دی جاتی ہو عوام موجودہ حکومت سے ناراض ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کرکے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں