103

حکومت عوام کی زندگی بہتربنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے اور ریلیف فراہم کر نے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ، غربت ، مہنگائی بیروزگاری سمیت کسان کارڈ ، طلبا و طالبات کو بلا سود موٹر سائیکلیں، اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداد کی آن لائن منتقلی سمیت 30 سے زائد منصوبہ جات پر کام عملدرآمد کرانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے، انشا اللہ بہت پنجاب اور عوام خوشحال ہو نگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کو خوشحال کرنے ، غربت مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے کی ٹھان لی ہے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب کے طلبا و طالبات کیلئے بلاد سود موٹر سائیکلیں فراہم کرنے اور کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کسان کارڈ کے اجرا کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس سے چھوٹے کسانوں کو 5 لاکھ روپے کا قرضہ آسان اقساط پر فراہم کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں