فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحر یک انصاف این اے 105 کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہاہے کہ قوم عمران خان کی قیادت میں غلامی کی زنجیروں کو ہمیشہ کے لئے توڑنے کے لئے متحد ہو چکی ہے کیونکہ سیاسی قبضہ مافیا نے لا کھو ں قربانیوں دے کر حاصل کئے جا نے والے ملک کو آج تک حقیقی آز ادی سے محروم رکھا اور عوام کو بہتر معیار زندگی دینے کی بجائے کر پشن ‘ وسائل کی لوٹ مار کے ریکارڈ بنا کر خود سمیت اپنی نسلوں تک کے لئے دولت کے انبار جمع کئے لیکن قوم اب مزید کسی کی غلامی برداشت نہ کرنے کا دو ٹوک فیصلہ کر چکی ہے ۔ ملک کی حقیقی آزادی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر پوری قوم عمران خان کیساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے ۔
18