سرگودھا (بیورو چیف) مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند نہ کیا گیا تو یہ ملکی مسائل کو اجاڑ کر رکھ دیگا اور ملک میں افرا تفری کی فضاء پیدا کردیگا حکومت فوری طور پر مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسوقت پاکستان کے عوام کا مسئلہ صرف اور صرف مہنگائی ہے جس نے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو تنگ کررکھا ہے اگر پاکستان کے عوام کو مہنگائی سے نجات نہ دلوائی گئی تو آنیوالے دنوں میں عوامی مشکلات بڑھیں گی اگر عوامی مشکلات بڑھیں تو حکومتی مشکلات بھی بڑھیں گی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اس لئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کریں اور سابقہ ادوار کی طرح آنرری مجسٹریٹ کے عہدے بحال کرکے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ مہنگائی کا جن قابو ہوسکے۔
