24

حکومت مستحق افراد کی مالی معاونت کر رہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سٹی کونسل 20 اور پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ہدایت انصاری نے کہا ہے کہ حکومت مستحق افراد کی بحالی اور ماہ صیام میں غریب افراد کی مالی معاو نت کیلئے کوشاں ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت کوشش کر رہی ہے بعض طا قتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتی ہیں مگر ہماری بہادر مسلح فورسز ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیگی انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے بجلی نرخوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ نیز عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں نمایاں کمی کے رجحان پر پاکستانی صارفین کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں