64

حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے

فیصل آباد (پ ر) ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے نائب صدر سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارفیصل آباد کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اور سینئر عہدیدداروںشیخ جاوید اسلم، علی رضا،صابر علی اورشیخ سلیم پاشا نے کہاہے کہ بجلی و سوئی گیس کے بھاری بلوں نے عوام کواذیت میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا لگتاہے ملک میں IMF کی حکومت ہے جوبجلی ،گیس کی قیمت اور ٹیکسوں میں اضافہ کے سوا کچھ نہیںکررہی جس نے ملک میں مہنگائی ، بیروزگاری اوربھوک افلاس کے سابقہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ ٹوڑدیئے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار سے ہونے والی مہنگائی و بے روز گاری سے ہر طبقہ بری طرح متاثر ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ قیمتوں میں بار بار اضافہ کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے تاکہ عام آدمی کی مشکلات کم ہوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں