فیصل آباد (پ ر)انجمن تاجرا ن سٹی رجسٹرڈ کے نائب صدر لالہ معین احمد شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگا ئی نے سفید پوش طبقہ بری طرح ختم کرکے رکھ دیا ہے ‘ تاجر برادری پر یشان اور نفسیاتی امراض میں مبتلا ہو چکی ہے ‘ آٹا ‘ چینی ‘ گھی ‘ پٹرول ‘ ادویات نے انتہائی بڑ ھتے ہوئے ریٹس سے عوام اور خصوصاً چھوٹے دکانداران انتہائی نقصان میں آر ہے ہیں ‘ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی تنگ ہو کر رہ گئی ہے ‘ انہوںنے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیر و ز گاری نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ‘ جرائم میں روزبے روز اضا فہ ہو رہاہے ‘ برائی عام ہو رہی ہے ‘ حکمران حا لا ت پر فوری قابو پائے ‘ حالات پر قابو نہ پایا گیا تو ملک پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا۔
42