27

حکومت نے ایرانی کھجور کی درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے مطالبے پر حکومت پاکستان نے ایرانی کھجور کی درآمدی ڈیوٹی کو 10سے 74فیصد کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے لیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے رمضان المبارک سے قبل کھجور کو عام استعمال کی اشیاء کی فہرست سے نکال کر سامان تعیش میں شامل کر کے اس پر ڈیوٹی کوغیر معمولی طور پر بڑھا دیا تھا۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کریانہ ایسوسی ایشن کی تحریری شکایت پر اس ڈیوٹی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزارت کامرس کو خط لکھا کہ رمضان المبارک سے قبل کھجور پر ڈیوٹی میں اضافے کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں