43

حکومت نے پٹرول بم مارکر قوم کو زندہ درگورکردیا ہے

سرگودھا (بیورو چیف) پہلے ہی دو وقت کی روٹی سے عوام تنگ ہیں حکومت نے پٹرول بم مار کر قوم کو زندہ درگو کردیا ہے مہنگائی کے اس دور میں جہاں پر غریب کیلئے ایک آٹے کا گٹو لینا ہی مشکل ہے وہاں پر مہنگائی کا نیا طوفان جنم لے گا ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے پٹرول بھی اب سُنار کی دوکان سے ملے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر ر ا ہنما پاکستا ن تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کا ہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھو کے لوگوں نے عوام کو آئی ایم ایف کی مکمل غلا می میں دیدیا ہے یہ کٹ پتلی حکمران صرف اشا روں پر ناچنے والے ہیں ایسے لگ رہا ہے کہ حکمرانوں کا احتسا ب کرنیوالا کوئی نہیں ہے جس کا خمیازہ قوم کو مہنگا ئی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ عمرا ن خان ہی 33 حلقوں سے انتخاب لڑینگے جسکے باعث امپورٹڈ حکمران اور الیکشن کمیشن پریشانی میں مبتلا ہوگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں