47

حکومت نے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر قابو نہ پایا تو کسان احتجاج کرینگے

ساہیوال(بیوروچیف) کسان بورڈ ضلع ساہیوال کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سردار ظفر حسین خان مر کزی صدر نے خصوصی طور پر شر کت کی ۔اجلاس میں نائب صدر وسطی پنجاب چو ہدری محمد سعید رندھاوا ،ضلعی صدر رانا زاہد فاروق،بنیا مین سہو،حاجی عمران حمید،سردار لیاقت مر دانہ،حاجی منیر الحسن نمبر دار،اور ریاض بھٹی نے خطاب کیا ۔انہوں نے کھاد،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ۔اجلاس میں سردار ظفر حسین خان مرکزی صدر نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اگر حکومت نے ٹیوب ویل کی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا اور کھاد کی بلیک مارکیٹنگ بند نہ کرائی تو کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔اجلاس میں کسان اتحاد کے تحصیل صدر ،جنرل سیکرٹری،نائب صدر ضلع نور شاہ بیٹ،راوی بیٹ،محمد پورہ بیٹ،ہڑ پہ بیٹ کے30عہدیداران نے کسان بورڈ کی کسانوں کے لئے کاوشوں سے متا ثر ہو کر کسان بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ضلعی صدر رانا زاہد فاروق نے کسان بورڈ میں کسان اتحاد سے آنے والے افراد کوخوش آمدید کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں