فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن اور آٹو پارٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا تجمل وحید ‘سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف ‘جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ‘حاجی ظہیر احمد ‘میاں سہیل رفیع ‘حاجی اعجاز حسن ‘چوہدری اقبال وزیر ‘میاں خالد محمود اور شیخ محمدطارق نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت ملک کی بہتری کے فیصلوں کیسے مل بیٹھ کر اس کا حل نہیں نکالتی تو ملک کو کسی بڑے بحران سے بچنا مشکل ہوگا ‘نگران وزیر اعظم عوام کو ابھی تک ریلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کے ترجمان بنتے جا رہے ہیں حالانکہ عوام نے انہیں نگران وزیرا عظم بنایا مگر وہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں آج صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ ملک بھر میں نگران وزیراعظم نے بجلی کے بڑے بڑے بلوں کو ختم کرنے کی بجائے قوم کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر آنے والی حکومت عوام کو بیوقوف بناتی ہے ۔ اگر حکومت نے اپنی روش کو بہترنہ کیا تو پھر اسے ملک بھرمیں احتجاج ہوتا ہوا نظر آئے گا اور نگران حکومت کے خاتمے تک عوام جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے سابق حکومت آئی ایم ایف کے ذریعے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت قوم کی بہتری کیلئے فیصلے نہیں کرے گی وہ خود بھی حکومت کرنے میں پریشانیوں میں ہی مبتلا رہے گی۔
