لاہور(بیوروچیف)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مر یضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملنی چاہئیں ، حکومت پنجاب ہیلتھ سسٹم میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں رہے گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقو ی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صو بے کے عوام کیلئے صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ نے ہیلتھ کیئر سہولتوں میں مزید بہتری لانے کی ہد ا یت کی ۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی سے متعلقہ امور کو جلد بہتر بنایا جائے ، مفت علاج ہر نادار مریض کا حق ہے ، ٹرانسپلانٹ کے بعد نادار مریضوں کی مالی معاونت کا جائزہ لیا جا ئیگا۔اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں میسر سہو لیا ت کا جائزہ لیا گیاجبکہ شرکاء نے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں ا و ر خدمات کو بہتر بنانے کیلئے سفا رشات پیش کیں ۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ا یجوکیشن ڈ ا کٹر جاوید اکرم، چیئرمین پلا ننگ اینڈ ڈو یلپمنٹ بو ر ڈ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ا یجو کیشن، سیکرٹری خزانہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
33