فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114 چوہدری شکور گجر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ لہذا حکومت ہوش کے ناخن لیکر اضافے کو فی الفور واپس لے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے731اشیا پر 80 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا جبکہ دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سراسر ظلم اور یہ دونوں ایسے اقدامات ہیں کہ جن سے کارو بارختماور مہنگائی بڑھے گی انہوں نے کہا کہ وفاق نے اب ایسا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔
