15

حکومت کا مفت آٹا پروگرام عوام کیلئے ڈرائونا خواب بن گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کہاہے کہ حکمران اگر مخلص ہیں تو مفت آٹے کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی بجائے رمضان المبارک میں اوپن مارکیٹ میں تمام اشیاء خوردنی پر کم از کم تیس فیصد رعائت کا اعلان کریں ۔ فری آٹا کا حصول عوام کیلئے ڈرائونا خواب بن گیا ہے ۔ آٹاپوائنٹ پر ہونے والی دھکم پیل میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حکومت پورے ملک میں آٹا ، دالوں ، گھی ، چینی ، چاول ، پیاز ، ٹماٹر کی سستی داموں مہیا کرنے کے لیے ریاستی وسائل استعمال کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کیلئے جس سبسڈی کا اعلان کیا ہے وہ صرف یوٹیلیٹی سٹورز کی حد تک ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ اشیاء کی قلت اور قیمتوں میں کمی اور ناجائز منافع خوری کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔اشیائے ضرورت بالخصوص اشیائے خورد و نوش کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں