اسلام آباد (عظیم صدیقی) سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ملک میں جاری بحران ختم نہیں ہوا بلکہ اب اس میں مزید شدت پیدا ہو گی حکومت نے فیصلے کے خلاف ”نظرثانی” اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے الیکشن کمیشن اور وزیراعظم ہائوس میں الگ الگ مشاورت ہو رہی ہے۔3/2 کے فیصلے کا مکمل متن منگوا لیا ہے میاں شہباز شریف نے فیصلے کے حوالے سے میاں نواز شریف آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک مشاورت کی ہے اب کیا کرنا ہے، کیسے کرنا ہے کیونکہ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے سے وزیراعظم وزیرداخلہ اور چیف الیکشن کمشنر اور گورنر خیبرپختونخواہ پر توہین عدالت لگ سکتی ہے۔ حالات ازحد پیچیدہ ہیں البتہ اگلے تین چار روز میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
40