61

حکومت کمر توڑمہنگائی میں عوام کو ریلیف فراہم کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 107محمد حفیظ انجم نے کہاکہ اگر نئی آنیوالی پنجاب حکومت کی نئی وزیراعلی مریم نواز کھاد مافیا کے خلاف سخت ایکشن لے تو غریبوں کو ریلیف اور کسانوں کی مشکلات میں کمی ا سکتی ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہو چکی ہے ضلعی انتظامیہ لاچار اور عوام ہے بری طرح پریشان اور معاشی بدحالی سے مجبور ہو چکی ہے عام ادمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہیخدا کے لیے موجودہ کمر توڑ مہنگائی میں کسانوں کاشتکاروں اور غریبوں کو کچھ تو ریلیف دیا جائے ورنہ عوام کا غصہ اور ری ایکشن اٹھ فروری سے بھی بدتر ہو سکتا ہے مسلم لیگ نون کی حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت عوام پاکستان کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں رمضان المبارک سے پہلے پہلے اشیاء خرد و نوش کی چیزوں کو کنٹرول کیا جائے چیک اینڈ بیلنس کی چیزوں پر مکمل غور و فکر کیا جائے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے بے لگام مافیا غریب عوام اور کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جسے فوری روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں