28

حکومت کومہنگائی کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے

فیصل آباد ( پ ر) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر اور معروف تاجر راہنما حاجی محمد عابد نے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ کو نہایت تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو زبانی کلامی دعوؤں کی بجائے مہنگائی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے پیاز اور دیگر سبزیوں’ پھلوں’ دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کو متعلقہ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ وقت میں غریب آدمی کیلئے زندگی کے ایام گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں