22

حکومت کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دینگے ‘ شوکت علی رانا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ہی آئندہ الیکشن جیتے گی’ موجودہ حکومت انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے’ پی ٹی آئی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی’ ان خیالات کا اظہار شوکت علی رانا امیدوار پی پی 114 نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگز کے شرکاء سے کیا’ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت کیساتھ کا میاب کروائینگے’ہم نے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت کیساتھ کا میاب کروانا ہے تا کہ میں صحیح معنوں میں جمہوریت بحال ہو سکے اور ملک ترقی کی راہ پر گا مزن ہو ‘ انہوں نے کہا کہ پی پی 114 میرا گھر ہے ماضی میں بھی میں نے اپنے حلقے کے مسائل کو حل کیا ہے اور عوام امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا’ شوکت علی رانا نے کہاکہ مہنگائی میں اضافے نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا لوگ غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد مزید چار سو سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے جس کے اثرات آئندہ چھ ماہ میں سامنے آنا شروع ہوجائیں گے اور ملک میں ایک نئی تباہی وبربادی آئیگی۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں کو اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے ملک میں بروقت انتخابات کرانے چاہیں’ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں آج نہیں کل اس حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے’ انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں یہ لوگ اپنے کرپشن کے کیس ختم کروانے آئے تھے جس میں حکمران سو فیصد کامیاب ہو چکے ہیں’ ان کی بھاگنے کی تیاری ہے’ یہ کسی وقت میں ملک کو چھوڑ کر بھاگ جائیں گے’ انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر عمران خان بھاگنے والوں میں سے نہیں’ امپورٹڈ حکومت نے ان پر کیسوں کی بھرمار کر دی ہے مگر وہ چٹا ن کی طرح کھڑا ہے’ یقینا پاکستان کو ایسے ہی بہادر لیڈر کی ضرورت ہے’ مجھے یقین ہے کہ عوام آنے والے الیکشن میں عمران خان کے ٹائیگروں کو کامیاب کروائیں گے اور اس امپورٹڈ ٹولے کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں