27

حکومت کو مہنگائی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے

فیصل آباد(پ ر)ہیومن ریسورس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ گل رحیم ٹائون کی صدر رخسانہ شوکت ‘ نائب صدر میاں ندیم بشیر ‘ جنرل سیکرٹری شوکت سلطان بٹ ‘ جوائنٹ سیکرٹری خادم حسین ‘ غلام فرید ‘ میاںعبدالرشید ‘ حمیدہ بی بی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور بخش والا مہینہ ہے’ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اس مقدس مہینہ کو احکام ربانی سنت نبویۖ پر گزاریں تاکہ تقوی کے حصول کے ساتھ قرب الہی کا حصول ممکن ہو سکے یہ انسانیت کی معراج ہے تعلیمات دین سے دوری کے باعث ہم ذلت میں پڑے اس تزکیہ نفس کی جدوجہد میں اطاعت الہی اورا تباع سنت نبوی ۖ سے ہم پھر عظمت رفتہ کو پاسکتے ہیں اور ان بابرکت گھڑیوں ما ہ مبارکہ کی برکتوں سے فیض یاب ہو سکتے ہیں۔ رمضان المبارک میں حکومت کو مہنگائی کے خاتمہ کیلئے زبانی دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں