38

حکومت کی طرف سے فوری امداد اور فوج کے دستے ترکی روانہ کرنا قابل تحسین ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی علماء کو نسل پاکستان کا ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ ز ا ہد محمود قاسمی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ دکھ کی ا س گھڑی میں پاکستان کی عوام علماء اور مشائخ کی ہمدردیاں ترکی اور شام کے ساتھ ہیں حکومت پا کستان کی طرف سے فوری امداد اور افواج پاکستا ن کے دستے ترکی روانہ کرنا قابل تحسین عمل ہے ا قوام عالم بھی ہر ممکن مدد کرے ہر مشکل کی گھڑی میں ترکی نے پاکستا ن کا ساتھ دیا ہے ہم ترکی اور شام میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افرا د کے خاندانوں اور عوام حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ جا ںبحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا قدرتی آفات کی تباہی کے موقع پر ہم سب کو اجتماعی توبہ اور استغفار کرنی چاہئے ظاہری اور مخفی تمام گناہوں سے اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہئے اور اس موقع پر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں متاثرہ ممالک اور عوام کا ساتھ دینا چاہئے اللہ تعالیٰ دنیا کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں