22

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹریز تباہ و برباد ہو چکی

فیصل آباد(پ ر) ریجنل چیئرمین اپپٹما حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹریز تباہ و برباد ہو چکی ہے ۔50 فیصد انڈسٹریز فار سیل ہے جسے کبا ڑے بھی نہیں خرید رہے ہیں کیونکہ اس کے پاس بھی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔80فیصد انڈسٹریز بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روز گار ہو چکے ہیں۔یہ بات انہوںنے اپپٹما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سینٹرل چیئرمین سمیت دیگر صنعتکار بھی موجود تھے ۔ ا نہو ں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار بند کمرے میں فیصلے کررہے ہیں اس سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔پنجاب کی انڈسٹریز تیزی سے بند ہو رہی ہے اگر حکومت نہیں چاہتی ہم انڈسٹریز کو چلا ئیں ہمیں واضح طور پر بتا دیا ہم کوئی اور کاروبار کر لیں ۔ انہوںنے کہا کہ بجلی ‘ گیس ‘پٹرولیم سمیت خا م مال مہنگا ہونے سے انڈسٹریز تباہی کا شکار ہو چکی ہے ۔انڈسٹریز بند ہونے سے جہاںمعیشت بدحال ہو گی وہاں لاکھوں افراد بے روزگاری کا شکاربھی ہو نگے ۔انہوںنے کہا کہ صنعتکار ا نڈ سٹر یز بند نہیں کر نا چاہتے انڈسٹریز کوچلانے کیلئے صنعتکاروں نے ا پنے گھر سے سیل کر دیئے ۔ صنعتکاروں نے آ خری تک دم تک انڈسٹریز چلانیکی کوشش کر رہے ہیں لیکن اب انکی قوت برداشت جواب دے چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں