سرگودھا (بیورو چیف) وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جب دیکھو، امپورٹڈ حکمران بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ ہر روز مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے ہر روز مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں وزیر اعظم آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ امپورٹڈ نے ملک کے اثاثے ضبط کرانے کے ساتھ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے یہ فوری واپس لیا جائے۔
31