فیصل آباد(پ ر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہوا’ اجلاس کے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور مہمان اعزاز نائب صدر حاجی اسلم بھلی تھے’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرا’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ وائس چیئرمین حاجی انور’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ شوکت جٹ’ ایونٹ چیئرمین محمد علی’ چوہدری حبیب الرحمن’ چوہدری امانت علی’ چوہدری اعجاز گل’ چوہدری فاروق گل’ چیمبرآف کامرس میں لائزون کمیٹی کے ممبران چوہدری بلال قدوس’ رانا اکرام اللہ خاں’ رانا محمد سعید کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرا نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ڈالر کو 200 روپے تک لانے کے دعوے ٹھس ہو گئے ہیں’ حکومت ڈالر کی اڑان پر قابو پانے میں یکسر ناکام ہو گئی ہے
33