23

حکومت IMFسے معاہدے کی شرائط کوپبلک کرے

فیصل آباد(پ ر) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سابق صدر چوہدری شفیق انجم نے آئی ایم ایف کی شرط پر پا لیسی ریٹ میں مزیداضافے کی اطلاعات پر شد ید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے اپیل ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے معاہد ے کی تمام شرائط کو پبلک کیا جائے ، سری لنکا کو چند روز میں قرض کی قسط جاری کر دی جاتی ہے جبکہ تمام شرائط ماننے کے باوجود پاکستان کی حقیقی معنوںمیں ناک سے لکیریں نکلوائی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے کاروباری طبقے اور عوام پر ہر روز نیا بوجھ لادھا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود قرض کی قسط نہیں مل سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں