جھنگ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فر حت جبین نے زیادتی اور قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم خاور عباس کو جرم ثابت ہونے پر دو بار سزائے موت اور دولاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ کا فیصلہ سنا دیا۔ذرائع کے مطابق 31سالہ ملزم خاور عباس ولد ملازم خان قوم بلوچ سکنہ موضع دوکہ بلوچاں نے گزشتہ سال 24جولائی کو تھانہ قادر پور کے علاقہ دوکہ بلوچاں میں شکیلہ بی بی نامی خاتون کو اغوا کے بعد کماد کی فصل میں لے جا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں اسے گلے میں پھندہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔وقوعہ کا مقدمہ نمبر 284/22 تھانہ قادر پور میں ملزم خاور عباس کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ وکلاء کی فائنل بحث اور گواہوں کی شہادتوں کے بعد جھنگ کی ماڈل کورٹ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن فرحت جبین نے ملزم خاور عباس کو قتل اورزبردستی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو بار سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم خاور عباس کو چھ ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔
40