66

خاتون کی خود کشی کا ڈراپ سین ، شوہر قاتل نکلا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رضاآباد کے علاقہ خالد کالونی میں خاتون کی خودکشی کا ڈرامہ فلاپ’ گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے والے شوہر اور اس کے والدین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے قاتل شوہر اور اس کے والدین کی تلاش شروع کر دی۔ غلام محمد آباد کے رہائشی عمران نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اسکی ہمشیرہ شمائلہ کی شادی 219 رب کوکیانوالہ خالد کالونی کے رہائشی عمر فاروق سے ہوئی، میاں بیوی کے درمیان معمولی باتوں پر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوئی تو شمائلہ کے شوہر عمر فاروق نے اپنے والد اسلم اور والدہ ثمینہ بی بی کے ساتھ مل کر گلے میں دوپٹہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچایا، تاہم تھانہ رضا آباد پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے شوہر’ سسر اور ساس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں