فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شادی شدہ خاتون تین بچوں سمیت آشنا کے ساتھ فرار جبکہ دو خواتین کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمانہ کے رہائشی قمر زمان نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا کہ اوباش نامعلوم ملزم گھر آیا اور اسکی اہلیہ کو ورغلا کر تین بچوں اور نقدی’ زیورات سمیت اغواء کر کے لے گیا۔ جھنگ بازار کے رہائشی اسلم منیر نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ 27 سالہ عاصمہ گھر سے سودا سلف لینے بازار گئی جہاں پر اوباش ملزمان جاوید وغیرہ نے اغواء کر لیا۔ ملت ٹائون کے علاقہ گوکھوال کے رہائشی افضل کا کہنا ہے کہ اسکی جواں سالہ بیٹی حفصہ خریداری کیلئے جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔
36