35

خالد جاوید وڑائچ کی شاہد اقبال گجر سے ملاقات

کمالیہ(نامہ نگار) چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی چوہدری شاہد اقبال گجر سے ملاقات۔ اہم سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ سردار عدنان ڈوگر سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔ تفصیل کے مطابق گوجرہ سے ایم این اے چوہدری خالد جاویدوڑائچ کی کمالیہ میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 چوہدری شاہداقبال گجر سے انکی رہائش گاہ ذیشان کالونی کمالیہ میں ملاقات۔ ملاقات کے دوران اہم سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شاہد اقبال گجر کا کہنا تھا کہ علاقہ میں عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کو حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ میری کوشش ہے کہ علاقہ کی عوام کے جتنے مسائل حل کر سکتا ہوں وہ حل کروں۔ سیاست میں آنے کا مقصد بھی عوامی خدمت ہے۔ کسی پر سبقت لے جانا یا کسی کو نیچا دکھانا میرا کبھی مقصد نہیں رہا اور نہ ہی ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں