فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خالصہ کالج میں مسلح افراد نے معمولی جھگڑے پر نوجوان کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عبداﷲ پور کا رہائشی وقاص ولد خالد خالصہ کالج کے قریب جا رہا تھا کہ معمولی جھگڑے پر تلخ کلامی ہونے پر مشتعل افراد جن سے چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا ملزمان موقع پاکر گولیاں لگنے سے وقاص بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔
37