23

خدا بخش نورقادری کا عرس 10,9مارچ کو ہوگا

کمالیہ(نامہ نگار) خدا بخش نور قادری کا سالانہ عرس 9 اور 10 مارچ کا منعقد ہو گا. تفصیل کے مطابق صوفی خدا بخش نور قادری چشتی کا 45واں سالانہ عرس 9 اور 10 مارچ کو دربار شکوری پر منعقد ہو گا. عرس کی تقریبات کی صدارت ممتاز عالم دین و مذہبی رہنما پیر قمر الشکور شکوری سجادہ نشین دربار شکوری کریں گے. عرس کے موقع پر قرآن خوانی، محفل ذکر و نعت اور محفل سماع کا انعقاد ہو گا جبکہ دربار صوفی خدا بخش نور قادری کی چادر پوشی کے بعد اجتماعی دعا بھی کروائی جائے گی. عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے مریدین، عقیدت مندان، نامور اور جید علماء کرام سمیت نعت خواں حضرات بھی شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں