کمالیہ(نامہ نگار) خشک سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ موسمی امراض میں بھی اضافہ ہونے لگا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے جاری خشک سردی کی شد ت میں مزید اضافہ ہوگیا سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسمی امراض زکام، خشک کھانسی، نزلہ جیسی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیںسرکاری و نجی ہسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم دیکھنے کو ملتا ہے
