فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سی ٹی او چوہدری آصف صدیق کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد روڈ حادثات میں کمی لانے اور شہریوں کو محفوظ سفرفراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔ شہریوں کو مختلف ٹریفک آگاہی مہمات کے ذریعے پہلے وارننگ جاری کی جاتی ہے اور پھر قانونی کاروائی کی جاتی ہے ۔ اسی سلسلہ میں شہر بھر میں سکول کالج ، بس اسٹینڈز اور مختلف اداروں میں سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے ذریعے ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کی جاتی ہے ۔ اسکے علاوہ ٹریفک آگاہی واک اور سیمینارز کے ذریعے بھی شہریوں کو ٹریفک آگاہی کا انتظام کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹس جاری کرنے اور وہیکلز سیکٹرآفس میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ وائیلیشن کرنے والوں پر مقدمات کا اندراج بھی کروایا جاتا ہے ۔ 20 جنوری سے شروع کی گئی بغیر ہیلمٹ، کم عمر ڈرائیور اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ابتک بغیر ہیلمٹ 11972، 1587کم عمرڈرائیور، 1410بغیر ڈرائیونگ لائسنس، کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔
38