12

خلائی تحقیق پر بھرپور توجہ دینا اشد ضروری ہے

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خلائی تحقیق پر بھرپور توجہ دے رہا ہے کیونکہ کسی بھی قوم یا تہذیب کے عروج و زوال کا تعلق علم و تحقیق خصوصاً خلائی سائنس سے گہرا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل کالج فار گرلز میں ورلڈ اسپیس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں مسلمان سائنسدانوں نے فلکیات اور خلائی علوم میں دنیا کی رہنمائی کی جبکہ آج ٹیکنالوجی میں ترقی کرنے والے ممالک عالمی اثر و رسوخ حاصل کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے طلبا و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے محققین اور سائنسدانوں کی ضرورت ہے جو قوم کو علم اور تحقیق کی جانب راغب کریں، ان کے مطابق جدید دنیا میں ہر شعبہ زندگی خلائی تحقیق سے منسلک ہو چکا ہے اور سیاروں کے سگنلز، کمیونیکیشن اور نیویگیشن سسٹمز قومی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔احسن اقبال نے خبردار کیا کہ اگر ہم نے اب خلائی تحقیق پر توجہ نہ دی تو ہم دنیا کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں