16

خواتین کی شمولیت کے بغیر ملکی ترقی نا گزیر ہے ‘ شزہ فاطمہ خواجہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی مشیر برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملکی ترقی نا گزیر ہے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں نوجوانوں کو باہنر اور باعمل بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہی دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام سال 2013 میں نوجوانوں کی فلاح کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں پرائم منسٹریوتھ لون اسکیم، پرائم منسٹرلیپ ٹاپ اسکیم، ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ، گرین یوتھ موومنٹ، یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹرجسیے پراجیکٹس ہیں جو نوجوانوں کوبااختیار بنانے کی جانب حکومتی ترجیح کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں