27

خواتین کے تنازعہ پر 34سالہ نوجوان قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تھانہ کڑی خیسور کی حدود وانڈہ فروزی خیل کچہ ملی خیل میں مستورات کے تنازعہ پر گھر جانے والے 34سالہ محمد بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ‘ مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر کڑی خیسور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور میں وانڈہ فروزی خیل کچہ ملی خیل کے رہائشی اکبر خان ولد اسلم خان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں ‘میرا بھائی بلال اور چچا زاد رمضان چشمہ اڈا سے دکان بند کرکے گھر کی طرف جارہے تھے کہ جبکہ میرا بھائی 34سالہ محمد بلال آگے جارہا تھا کہ جب ہم وانڈہ فروزی خیل نزد دکان شفیع اللہ پہنچے تو وہاں پر موجود مسلم آصف سلیم ولد اللہ بخش نے بلال پر فائرنگ کر دی ‘ جس سے لگ کر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ‘ ہم خالی ہاتھ تھے کچھ نہ کر سکے ‘ ہمارا ملزم سے مستورات پر تنازعہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں